ابنا: عدلیہ کے سربراہ آیت ا... آملی لاریجانی نے ایران کی عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں آنحضرت ۖ کی شان مبارک میں توہین آمیز فلم بنانے کو عظیم سانحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کے پس پردہ الہی ادیان کے پیروکاروں کے درمیان تنازعات پیدا کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں – انہون نے کہا کہ آزادی اظہار کے دعویدار ممالک میں ڈھائی ارب مسلمانوں کی مقدسات کی توہین کی جاتی ہے لیکن اسکے مرتکبین کے خلاف کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہوتی ہے اور بالعکس انکی حمایت بھی ہوجاتی ہے –آیت ا... آملی لاریجانی نے مغرب میں آزادی اظہار کے دعووں کو کھوکھلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ان ممالک میں اگر ایک شخص کی توہین ہو تو مرتکب شخص کے خلاف کاروائی ہوتی ہے لیکن دینی مقدسات کی توہین پر عدالتیں خاموش ہیں -
.....
/169